ایران کی نان آئل ایکسپورٹ ٪18 اضافے کیساتھ 48 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں

یزد (ارنا) ایران کے نائب وزیر تجارت و صنعت نے بتایا ہے کہ اس سال نان آئل ایکسپورٹ سے ملک کا زرمبادلہ 48 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ٪18 زیادہ ہے۔

محمد علی دھقان دھنوی نے بدھ کی شام IRNA کے ساتھ ایک انٹرویو میں بتایا کہ اگر ہم آئل ایکسپورٹ کو بھی شامل کریں تو ایران کے تجارتی اعدادوشمار انتہائی مثبت ہیں اور ملک کی تمام درآمدی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مناسب زرمبادلہ اور وسائل کی نشاندہی کرتے ہیں۔
یوریشین اکنامک یونین کے رکن ممالک کے ساتھ  معاہدے کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ ملک کے لیے بہترین تجارتی موقع ہے کیونکہ یونین کے 5 رکن ممالک میں ٪87 ایکسپورٹ محصولات پر ٹیرف صفر ہو جائے گا۔
دھنوی کا کہنا تھا کہ تاجر اس موقع سے فائدہ اٹھا کر اور اپنی اشیاء کو کم قیمت پر زیادہ ایکسپورٹ کر سکتے ہیں تاکہ وہ یوریشیائی خطے میں زیادہ مارکیٹ کور کرسکیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .